غزہ میں اسرائیلی حملے تیز ہو گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے ان 100 میں سے 75 کو بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بم باری کر کے شہید کیا۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران شمالی غزہ کے جاری اسرائیلی محاصرے میں وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں شہداء کی تعداد 2 ہزار 700 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں کو سنگین غذائی بحران کا سامنا ہے، ایک بیکری کے باہر ہجوم میں بھگدڑ کے دوران 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے خبردار کیا ہے کہ محصور علاقے میں بھوک اور مصائب کی صورتِ حال تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے ورلڈ فوڈ پروگرام سے فوری طور پر خوراک کی تقسیم دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Source: social media
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
گنجا اور نایاب عقاب 250 سال بعد امریکا کا قومی پرندہ قرار
آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع