International

غزہ: اسرائیلی فوج کا کمال عدوان پر دوبارہ حملہ، 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کا کمال عدوان پر دوبارہ حملہ، 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان اسپتال پر دوبارہ حملہ کیا گیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینیوں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں ڈرون حملہ کرکے 2 فلسطینی شہید کردیے جب کہ غزہ میں امدادی سرگرمیاں معطل ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے پر اسرائیلی آباد کاروں کےحملے جاری ہیں جہاں متعدد فلسطینیوں کے گھراورگاڑیاں جلادی گئیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایک ہی دن میں 16 شہریوں کو شہید اور 90 کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی علاقے بنیامن میں چیک پوسٹ پرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین فوجی اہلکار زخمی ہوگئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments