غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر کی گئی بمباری سے کم از کم پانچ فلسطینیوں کی اموات کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج دس اکتوبر 2025 کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اب تک دسیوں بار بمباری اور فائرنگ کرکے سینکڑوں افراد کو ہلاک کر چکی ہے۔ اہم بات ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے زیر صدارت بنائے امن بورڈ کے بعد بھی غزہ کے لوگوں کو اسرائیلی فوج سے حقیقی امن نصیب نہیں ہو سکا ہے۔ غزہ کا شہری دفاع کا ادارہ مقامی لوگوں کو اس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعد ریسکیو کرنے سے متعلق فرائض بھی انجام دیتا ہے نے مغربی خبر رساں ادارے ' اے ایف پی ' کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز صبح سویرے ہی بمباری کرنا شروع کر دی تھی۔ جس کے نتیجے میں غزہ کے وسطی علاقے میں کم از کم 2 فلسطینی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ شہری دفاع کے جمعہ ہی کے روز اسرائیلی فوج نے ڈرون طیارے سے بھی غزہ میں حملہ کیا۔ اس ڈرون حملے سے کم از کم تین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہری دفاع کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ جنوبی غزہ کے علاقے میں کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج جس نے اب تک دسیوں بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور اس جنگ بندی معاہدے کے ضامن اور ثالث اسے ان خلاف ورزیوں سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ دس اکتوبر 2025 کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو نام نہاد ییلو لائن کے پیچھے تک اپنا کنٹرول رکھنے کی اجازت ہے۔ اس طرح نصف سے زیادہ غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حماس کے کئی جنگجؤوں کو نشانہ بنانے کے لیے جنوبی پٹی حملے پر کیے ہیں۔ جبکہ حماس نے اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی کیجانے والی بد ترین خلاف ورزیوں کی ایک کڑی قرار دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق فوجیوں نے کئی مسلح فلسطینیوں کی نشاندہی کی۔ جو مبینہ طور پر حماس کے زیر زمیں سرنگوں کے نیٹ ورک سے نکل کر رفح کے مشرقی حصے سے باہر آئے تھے۔ تاہم تھوڑی ہی دیر میں اسرائیلی فضائیہ نے ان جنگجوؤں پر حملہ کر دیا اور ان میں سے کچھ کو ہلاک کر دیا۔ غزہ کی وزارت صحت جو حماس کی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سے لے کر اب تک اسرائیلی فوج نے غزہ میں کم از کم 618 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کے برعکس اسرائیلی فوج اپنے فوجیوں کے انتہائی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے صرف پانچ فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کرتی ہے۔ تاہم غزہ میں اسرائیلی فوج میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں دیتی اس لیے 'اے ایف پی' کا کہنا ہے کہ وہ غیر جانبداری سے ان واقعات سے متعلق حقائق کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ