International

غزہ : امن بورڈ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے قائم کیا جا رہا ہے ، اسلامی جہاد گروپ

غزہ : امن بورڈ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے قائم کیا جا رہا ہے ، اسلامی جہاد گروپ

فلسطینیوں کے مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے ہفتہ کے روز غزہ کے لیے بنائے گئے اس امن بورڈ کے ابتدائی ارکان کی نامزدگی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے نام ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اسلامی جہاد گروپ نے مزید کہا بورڈ کو اسرائیلی ترجیحات پورا کرنے کے لیے سامنے لایا گیا ہے تاکہ اس کے قبضے کے سلسلے میں مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ بری نیتوں اور ارادوں کا کھلا اظہار ہے جو ہمیں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے نظر آرہی ہیں۔ ہفتہ کے روز اسلامی جہاد گروپ نے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر اپنا بیان جاری کیا اور فلسطینی عوام کے علاوہ بین الاقوامی برادری کو بھی اس جانب متوجہ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments