International

غیر مشروط سرینڈر کے علاوہ ایران سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی: ٹرمپ

غیر مشروط سرینڈر کے علاوہ ایران سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے غیرمشروط سرینڈر کے علاوہ کوئی ڈیل نہیں ہو گی۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ’سرینڈر اور ایک عظیم اور قابل قبول رہنما کے انتخاب کے بعد ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لائیں گے، ایران کو معاشی طور پر بہتر اور پہلے سے مضبوط بنائیں گے۔‘ صدر ٹرمپ ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر اس وقت کیاجب اس سے چند گھنٹے پہلے ایران کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ کچھ ممالک نے اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ یہ اس جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی سفارتی کوشش کا پہلا اشارہ تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ’ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا سوائے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے بعد، اور ایک عظیم اور قابلِ قبول رہنما یا رہنماؤں کے انتخاب کے بعد، ہم اور ہمارے بہت سے بہادر اتحادی اور شراکت دار پوری محنت سے کام کریں گے تاکہ ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لایا جا سکے اور اسے معاشی طور پر پہلے سے زیادہ بڑا، بہتر اور مضبوط بنایا جا سکے۔‘ جمعرات کو ٹرمپ نے روئٹرز کو ٹیلیفونک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ انہیں ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں مدد کرنے کا حق دیا جائے، جو کہ جنگ کے پہلے دن مارے جانے والے علی خامنہ ای کی جگہ لے گا۔ اسرائیل نے جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پر شدید بمباری کی۔ اس سے پہلے اسرائیل نے شہر کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو مکمل طور پر خالی کرنے کا غیر معمولی حکم دیا تھا، جو جنگ کے بڑے پھیلاؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے ایران پر بھی حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا اور کہا کہ اس کے 50 جنگی طیاروں نے تہران میں تباہ شدہ کمپاؤنڈ کے نیچے موجود ایک بنکر کو نشانہ بنایا، جو علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد بھی ایرانی قیادت استعمال کر رہی تھی۔ اس سے قبل ایران کے صدرمسعود پزشکیان نے ایکس پر لکھا کہ ’کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’واضح رہے کہ ہم خطے میں دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں، لیکن اپنے ملک کی عزت اور اختیار کے دفاع میں ہمیں ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ ثالثوں کو اُن لوگوں سے بات کرنی چاہیے جنہوں نے ایرانی عوام کو کمزور سمجھا اور اس تنازع کو بھڑکایا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments