غلافِ کعبہ کی مبینہ بے حرمتی کی افواہوں کے حوالے سے حرمین شریفین سے وضاحت آ گئی ہے سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک تصویر بہت وائرل ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ غلافِ کعبہ کو زمین پر بچھایا گیا ہے، انسائیڈ دی حرمین کے مطابق اس وائرل تصویر کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے حرم شریف سے وابستہ افراد اور ماہرین سے گفتگو کی گئی۔ ماہرین نے اس تصویر کا بغور جائزہ لینے کے بعد مختلف پہلوؤں کی نشان دہی کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر اصلی کسوہ کی نہیں ہے، تصویر میں دکھائے گئے کپڑے کی لمبائی اور چوڑائی اصلی کسوہ کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی ہے۔ اصل کسوہ کے بڑے پینلز کو عام طور پر 7 سے 8 افراد کے ساتھ حرکت دینا ممکن ہوتا ہے جب کہ وائرل تصویر میں کپڑے کی لمبائی اور چوڑائی انتہائی کم ہے، جسے 3 یا 4 افراد حرکت دے سکتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والے کپڑے کا وزن اور ساخت بھی اصلی غلافِ کعبہ یا کسوہ سے مختلف نظر آتی ہے۔ اصل کسوہ بھاری اور مضبوط ہوتا ہے، جس کی وجہ سے زمین پر رکھے جانے پر اس میں سلوٹیں نہیں پڑ سکتیں، لیکن تصویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کہ یہ کوئی عام کپڑا ہے۔ ماہرین کے مطابق کسوہ کے ڈیزائن اور بارڈر بھی اصلی کسوہ سے مطابقت نہیں رکھتے، اصلی کسوہ میں سیاہ رنگ کے فریم اور نقش واضح ہیں۔ خیال رہے کہ غلافِ کعبہ جسے ”کسوہ“ بھی کہا جاتا ہے، مسلمانوں کے ایمان اور تقدس سے جڑا ہوا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ