نئی دہلی میں ایک روزہ قومی اردو سیمینار منعقد ہوا جس کی میزبانی سولیٹیئر لیٹریچر فاؤنڈیشن (نئی دہلی)، کتاب پبلیکیشنز (ممبئی)، اور کمال پبلیکیشنز (جبلپور) نے مشترکہ طور پر کی۔ اس یادگار تقریب میں نامور ادیب و شاعر، سابق وائس چیرمین دہلی اردو اکیڈمی، ڈاکٹر خالد محمود صاحب کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں "بابائے مولوی عبدالحق" ایوارڈ سے نوازا گیا، جو سولیٹیئر لیٹریچر فاؤنڈیشن کی طرف سے پیش کیا گیا۔اس سیمینار میں ہوڑہ کے آتش رضا شیخ پوری اور شعبہء اُردو بھیرب گنگولی کالج کے کوارڈینیٹر طیب نعمانی نے خصوصی شرکت کی۔ دونوں حضرات نے سیمینار میں مقالے بھی پیش کئے اور مشاعرے میں اپنا کلام بھی پیش کیا۔تقریب میں "اردو آنگن ممبئی" کا خاص شمارہ، جو ڈاکٹر محمود شیخ کے نام منسوب تھا، جاری کیا گیا، اور کمال پبلیکیشنز کی تین کتابوں سمیت کتاب ممبئی کی دو کتابوں کی بھی تقریب رونمائی انجام دی گئی۔ وحشی سعید (کشمیر) کی حیات و فن پر مبنی ڈاکٹر رضوان انصاری کی تصنیف بھی اس موقع پر پیش کی گئی۔جناب فیروز کمال (جبلپور)، جناب امتیاز گورکھپوری (ممبئی) اور محترمہ پروین شغف (نئی دہلی) نے اس تقریب کا انعقاد اور انتظام کیا۔ تقریب کو تین نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلی دو نشستوں میں مختلف مقالے پیش کیے گئے۔ افتتاحی خطاب محترمہ پروین شغف نے کیا، اس کے بعد جناب فیروز کمال نے استقبالیہ خطبہ دیا۔ پہلی نشست کی نظامت پروین شغف نے کی اور صدارت محترم چندر بھان خیال کے سپرد تھی، جبکہ دوسری نشست کی صدارت جناب خالد محمود نے کی اور نظامت کے فرائض جناب طیب نعمانی نے انجام دیے۔آخری نشست میں عرفان اعظمی کی نظامت اور جناب متین امروہی کی صدارت میں ایک کامیاب مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں کئی نامور شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ شریک شعرا میں امتیاز گورکھپوری، ریاض منصف، اقبال نادر،آتش رضا شیخ پوری، خلیل اسلم طیب نعمانی، پروین شغف، راشد راہی، سلل تواری، محو جبلپوری، ریتو کوشک، اور شائستہ مہ جبیں شامل تھے۔تقریب کا اختتام ڈاکٹر امتیاز گورکھپوری کے اظہار تشکر پر ہوا، جس کے بعد شرکاء کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا، جو کمال پبلیکیشنز، کتاب پبلیکیشنز اور سولیٹیئر لیٹریچر فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کیا گیا۔
Source: social media
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
مادری زبان سے سچی محبت وقت کی اہم ضرورت
ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا
شیبپ پور مسلم گرلس ہائی اسکول، شیب پر ،ھوڑہ کامدھامیک 2024ء کے امتحان میں سو فیصدی رزلٹ
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
مادری زبان سے سچی محبت وقت کی اہم ضرورت
ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا
شیبپ پور مسلم گرلس ہائی اسکول، شیب پر ،ھوڑہ کامدھامیک 2024ء کے امتحان میں سو فیصدی رزلٹ
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در