امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، لہٰذا جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہمیں بہت زیادہ منافع ہوتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو معمولی قرار دیا اور کہا کہ امریکا تیل کی قیمتوں میں اضافے سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، لہٰذا جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں، تو ہم بہت زیادہ کماتے ہیں، لیکن میرے لیے سب سے اہم اور زیادہ اہمیت کا حامل مقصد یہ ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور مشرقِ وسطیٰ و دنیا کو تباہ کرنے سے روکا جائے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ کبھی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، اپنے بیان میں ٹرمپ نے ایران کو بدی کی سلطنت قرار دیا اور کہا کہ میں کبھی بھی مشرق وسطیٰ اور دنیا کو تباہ نہیں ہونے دوں گا۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب بین الاقوامی ایجنسی برائے توانائی (آئی ای اے) نے خبردار کیا کہ ایران کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث دنیا کو عالمی تیل کی مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی سپلائی رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی جریدے ایکسیوز کے مطابق صدر ٹرمپ کا ایران سے جنگ اگلے تین چار ہفتے جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔ جس کے بعد وہ اگلے اقدامات کا کوئی فیصلہ کریں گے۔ اسی دوران امریکی جریدے ایکسیوز کے مطابق ٹرمپ کے مشیروں نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ جنگ کو طول دے کر تیل کی قیمتوں کو ناقابل برداشت حد پر پہنچادیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ