International

جب تک امریکا کو سخت ضربیں نہیں لگاتے جنگ جاری رہیگی، ایرانی جنرل حیدری

جب تک امریکا کو سخت ضربیں نہیں لگاتے جنگ جاری رہیگی، ایرانی جنرل حیدری

تہران: ایرانی ختم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کیومرس حیدری کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا کو سخت ضربیں نہیں لگاتے جنگ جاری رہیگی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی ختم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کیومرس حیدری کا کہنا تھا کہ جنگ جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں، ہمیں 8 سال تک جنگ لڑنے کا تجربہ ہے۔ دوران انٹرویو ایرانی جنرل حیدری کا کہنا تھا کہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں کرینگے جب تک مقاصد حاصل نہیں کرلیتے، ایرانی جنرل حیدری نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ جنگ کب تک چلے گی۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سمندر میں ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس جارحیت پر واشنگٹن کو شدید پچھتاوا ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ایکس’پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے ساحلوں سے دو ہزار میل دور سمندر میں کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ نے انکشاف کیا کہ امریکی فورسز نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے ’فریگیٹ دینا‘ نامی بحری جہاز کو نشانہ بنایا، جو اس وقت بھارتی بحریہ کا مہمان تھا۔ عباس عراقچی کے مطابق حملے کے وقت جہاز پر 130 افراد موجود تھے۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ‘میرے الفاظ یاد رکھیے گا، امریکہ جو کچھ کر رہا ہے اسے اس پر پچھتاوا ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments