روس نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جارحیت قرار دے دیا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سلامتی کو نسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس سے خطاب میں روسی مندوب نے کہا کہ جارحیت کرکے ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، آئی اے ای اے نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔ روسی مندوب کا کہنا تھا کہ عراق جنگ کے لیے بھی بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا، مذاکرات کرنے والے ایران کے شہریوں پر حملوں کی یورپی ممالک مذمت نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب چینی مندوب نے شہریوں پر حملوں سے گریز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی فوری ختم کی جائے اور مذاکرات کئے جائیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ