International

جارج ڈبلیو بش اور خلائی مخلوق کا قصہ، ڈاکیومنٹری میں بڑا انکشاف

جارج ڈبلیو بش اور خلائی مخلوق کا قصہ، ڈاکیومنٹری میں بڑا انکشاف

ایک نئی ڈاکیومنٹری میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو 1964 میں نیو میکسیکو کے ہولومن ایئر فورس بیس پر خلائی مخلوق سے ملاقات کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی جسمانی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکیومنٹری میں ماہر فلکیات ایرک ڈیوس کا انٹرویو شامل ہے، جن کا کہنا تھا کہ امریکا کے سابق مرحوم صدر نے 2003 میں نجی گفتگو میں اس واقعے کا ذکر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے بتایا تھا کہ تین خلائی جہاز بیس کے قریب آئے اور ایک جہاز نے لینڈ کیا۔ اس جہاز سے ایک غیر انسانی ہستی (خلائی مخلوق) نے اتر کر یونیفارم پہنے فضائی اور شہری اہلکاروں کے ساتھ رابطہ قائم کیا۔ ماہر طبیعیات ہال پٹھوف نے ڈاکیومنٹری میں یہ بھی بتایا کہ مختلف قسم کی خلائی مخلوقات کے کچھ نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہر گیری نولان نے فوجی اہلکاروں کے زخموں کا ذکر کیا، جو نامعلوم فضائی مظاہر کے رابطے میں آنے کے بعد شدید جلنے اور اندرونی نشانات کی زد میں آگئے تھے۔ ہدایتکار ڈین فراہ کے مطابق یہ فلم خلائی مخلوق کے راز کھولنے کے عمل کو تیز کرے گی اور کسی صدر کو اعتماد دے گی کہ وہ عوام کے سامنے خلائی زندگی کے وجود کو تسلیم کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہمیں ایک نئے مقام پر لے جاتی ہے اور صدر کے لیے ماحول تیار کرتی ہے کہ وہ سب کو بتا سکے کہ ہم کائنات میں اکیلے نہیں ہیں اور بھی کوئی موجود ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments