International

جاپان نے حد پار کی تو بھاری قیمت چکائے گا، چین کا سخت انتباہ

جاپان نے حد پار کی تو بھاری قیمت چکائے گا، چین کا سخت انتباہ

بیجنگ(: چین نے جاپان کو تائیوان کے ریمارکس پر "سنگین نتائج” سے خبردار کردیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوکیو نے تائیوان کے معاملے پر ذرا سا بھی غلط قدم اٹھایا تو اسے دردناک انجام کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے، جاپان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، جاپان کو اسی سال پہلے تائیوان پر قبضے اور جارحیت پر خود احتسابی کرنی چاہیے تھی، مگر وہ الٹا عسکری مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔ چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت کر کے جنگ کے بعد عالمی نظام کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے لیکن پیپلزلبریشن آرمی ہر حملہ آور کو شکست دینے کی طاقت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دھمکی آمیز بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان نے تائیوان کے ساحل سے صرف سو کلو میٹر دور واقع جزیرے پر میزائل سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جاپانی وزیراعظم کے فوجی کارروائی کے بیان سے بھی دونوں ملکوں کے تعلقات میں شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments