International

جاپان نے بھی افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

جاپان نے بھی افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان سفارتخانوں کی بندش میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ برطانیہ، ترکیہ اور ناروے کے بعد جاپان نے بھی افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ طالبان رجیم کی غیرجمہوری اور پر تشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو شدید عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔ افغان جریدے کے مطابق 31 جنوری 2026 سے افغان سفارتخانے میں تمام سیاسی اور اقتصادی امور معطل کردیے جائیں گے۔ کابل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم افغان شہریوں کے لیے سفارتی مشنز کی بندش ایک سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ دوسری جانب افغان جریدے آمو نے لکھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر روس نے افغان مزدوروں کی بھرتی سے بھی انکار کردیا ہے۔ ماہرین کے مطابق افغانی شرپسندوں اور سیکیورٹی خدشات پر امریکا، جرمنی، پاکستان، ایران ودیگر ممالک سے افغان مہاجرین کو نکالا جارہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments