International

جاپان میں ’ہیومن واشنگ مشین‘ فروخت کے لیے پیش، ‘کپڑوں کی طرح صاف کرے گی‘

جاپان میں ’ہیومن واشنگ مشین‘ فروخت کے لیے پیش، ‘کپڑوں کی طرح صاف کرے گی‘

جاپانی کمپنی سائنس کی ایک ترجمان نے جمعے کو کہا ہے کہ جاپان میں ورلڈ ایکسپو کے زائرین کو حیران کرنے والی ’ہیومن واشنگ مشین‘ اب فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک کیپسول نما پوڈ میں لیٹ کر ڈھکن بند کر دیا جاتا ہے۔ پھر اس انسان کو بالکل کپڑوں کی طرح لیکن بغیر گھمائے صاف کیا جاتا ہے۔ اس دوران ہلکی موسیقی بھی چلتی رہتی ہے۔ اس مشین کے نمونے ’ہیومن واشر آف دی فیوچر‘ نے اوساکا میں اکتوبر میں اختتام پذیر ہونے والی چھ ماہ کی ایکسپو میں لوگوں کی بڑی توجہ حاصل کی تھی۔ اس ایکسپو میں دو کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد نے شریک ہوئے۔ یہ مشین جاپانی کمپنی سائنس نے تیار کی ہے، جو سنہ 1970 میں اوساکا میں منعقد ہونے والی آخری ایکسپو میں پیش کیے گئے ماڈل کا جدید ورژن ہے۔ کمپنی کی ترجمان ساچیکو ما ایکورا نے بتایا کہ ’ہمارے صدر اس وقت دس برس کے بچے تھے اور اسی نے انہیں اس ایجاد کی تحریک دی۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ مشین ’صرف جسم ہی نہیں بلکہ روح کو بھی صاف کرتی ہے‘ اور استعمال کے دوران صارف کے دل کی دھڑکن سمیت دیگر زندگی کی دیگر علامات کو بھی مانیٹر کرتی ہے۔ امریکی ریزورٹ کمپنی کی جانب سے اس مشین کی تجارتی دستیابی سے متعلق پوچھ گچھ کے بعد جاپانی کمپنی سائنس نے اسے باقاعدہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان کے مطابق اوساکا کے ایک ہوٹل نے پہلی مشین خرید لی ہے اور جلد ہی اپنے مہمانوں کو یہ سروس فراہم کرے گا۔ دیگر خریداروں میں جاپان کی بڑی الیکٹرانکس ریٹیل چین یامادا دنکی بھی شامل ہے، جو امید رکھتی ہے کہ یہ مشین صارفین کو اس کی دکانوں تک کھینچ لائے گی۔ ما ایکورا نے کہا کہ ’کیونکہ اس مشین کی کشش اس کی نایابی ہے، اس لیے ہم صرف تقریباً 50 یونٹس تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘ مقامی میڈیا کے مطابق اس کی قیمت تین لاکھ 85 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments