International

جاپان میں سمندر کے قریب آیا 7.6 شدت کا زلزلہ، 10 فیٹ اونچی سنامی کا الرٹ جاری

جاپان میں سمندر کے قریب آیا 7.6 شدت کا زلزلہ، 10 فیٹ اونچی سنامی کا الرٹ جاری

جاپان کے شمال مشرقی حصے میں زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے لوگوں میں دہشت کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے مطلع کیا ہے کہ پیر کے روز ساحل سمندر کے قریب 7.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد جاپان کے شمالی ساحل کے کچھ حصوں کے لیے سنامی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یو ایس جی سی (یونائٹیڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے) کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11.15 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.45 بجے) ملک کے شمالی ساحل سے تقریباً 44 میل دور اور تقریباً 33 میل کی گہرائی پر آیا تھا۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلہ آؤموری اور ہوکائیڈو کے ساحل پر آیا۔ زلزلہ کے بعد ایجنسی نے اس علاقے میں 10 فیٹ تک اونچی سنامی (سمندری لہریں اٹھنے) کا الرٹ جاری کیا ہے۔ جاپانی ایجنسی نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ اشیکاوا علاقہ اور اس کے قریبی علاقوں کو ہے۔ زلزلہ کے تیز جھٹکوں کی وجہ سے پورے علاقے میں دہشت ہے۔ پیسفک سنامی وارننگ سنٹر (پی ٹی ڈبلیو سی) نے بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس زلزلہ سے پیدا ہوئی خطرناک لہریں جاپان اور روس کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ زلزلہ کے مرکز سے تقریباً 1000 کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے کسی بھی ساحلی علاقہ میں سنامی کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ نیشنل سنٹر آف سسمولوجی نے بھی جاپان میں آئے زلزلہ کی سرگرمیوں سے متعلق کچھ اہم جانکاریاں جاری کی ہیں۔ ایجنسی کے مطابق پیر کی شام 7.45 بجے شمالی بحرالکاہل میں 7.5 شدت کا زوردار زلزلہ درج کیا گیا، جس کا مرکز تقریباً 60 کلومیٹر کی گہرائی پر واقع تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی 8.03 بجے اسی علاقہ میں 6.0 شدت کا مزید ایک زلزلہ محسوس کیا گیا۔ اس کا مرکز بھی تقریباً 60 کلومیٹر کی گہرائی میں پایا گیا۔ افراتفری کے درمیان مقامی لوگوں نے خوفناک ویڈیوز شیئر کیں جس میں زلزلے کے اثرات کو دیکھا گیا۔ ایک کلپ میں کھڑی کاریں بظاہر لرزتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، جب کہ ایک اور تصویر میں فون سے زلزلے کے وارننگ الرٹس کے طور پر لائٹس ہلتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک اور ویڈیو میں سونامی کے وارننگ سائرن بجتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں رہائشیوں سے فوری طور پر انخلا کی اپیل کی گئی ہے۔ جاپان، جو زلزلے کے لحاظ سے سرگرم "رنگ آف فائر” میں واقع ہے، دنیا کے تقریباً 20 فیصد زلزلوں کا تجربہ کرتا ہے جس کی شدت 6.0 یا اس سے زیادہ ہے۔ ماہرین آفٹر شاکس اور سونامی کی لہروں کے ممکنہ اثرات کی نگرانی کرتے رہتے ہیں اور کمزور ساحلی علاقوں میں لوگوں کو چوکنا رہنے کی تاکید کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments