جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے باعث سونامی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 11:44 پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گھرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکام نے ہوکائیڈو اور دیگر علاقوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے قریب سمندر میں ایک میٹر تک لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔ سونامی ایڈوائزری، سونامی وارننگ سے کم سطح پر ہوتی ہے جس سے علاقے میں رہنے والوں کو محض سمندر سے دور رہنے کی تاکید کی جاتے ہے، ایڈوائزری کے تحت لوگوں کے انخلاء کی ضرورت نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ پیر کی رات بھی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ