افریقی ملک گھانا کی پولیس نے نئے عیسوی سال کی رات نبوت کے جھوٹے دعویدار "ایبو نوح" کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جن میں اسے ہتھکڑیاں لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ’ایبو نوح‘ کے خلاف انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے مشتبہ دعووں اور دھوکا دہی کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس شخص کا اصل نام ایوانز ایشون ہے۔ سکیورٹی اداروں نے تاحال الزامات کی مکمل تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کیں اور بتایا گیا ہے کہ تحقیقات رازداری کے ساتھ جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق ’ایبو نوح‘ کو عوامی نظم و ضبط متاثر کرنے، جھوٹا دعویٰ نبوت کرنے، دھوکا دہی اور فراڈ، مشتبہ طریقوں سے رقوم جمع کرنے اور عوامی امن کو خطرے میں ڈالنے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ اگر ان الزامات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اسے 25 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے جبکہ اس پر تقریباً 35 لاکھ گھانین سیڈی جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے جو سعودی کرنسی میں لگ بھگ 12 لاکھ 50 ہزار ریال کے برابر ہے۔ ’ایبو نوح‘ نے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کو ایک عالمی طوفان کا سامنا ہونے والا ہے اور اس کے لیے اس نے 25 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ درجنوں افراد اس کے کہنے پر ان مقامات کی جانب روانہ ہوئے جو اس نے طے کیے تھے اور انہوں نے کشتیوں میں جگہ حاصل کرنے کے لیے اپنا تمام سامان فروخت کر دیا۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں ایبو نوح نے دنیا کے خاتمے کی تاریخ مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے وحی کے ذریعے مزید وقت دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو نجات کا ایک اور موقع مل سکے اور وہ اس کے منصوبے میں شامل ہو سکیں۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسے مزید کشتیوں کی تیاری کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ زیادہ افراد کو جگہ دی جا سکے۔ ایبو نوح نے اپنے پیروکاروں سے بڑی رقوم اکٹھی کیں اور دعویٰ کیا کہ یہ دیوہیکل کشتیاں ہزاروں انسانوں کو غرق ہونے سے بچائیں گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ