International

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 20 ہلاکتیں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 20 ہلاکتیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث ہولناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعے کی صبح فیصل آباد کے ملک پور شہاب ٹاؤن میں کبڈی سٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے فیکٹری کے آس پاس کے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری میں بوائلر موجود نہیں تھا، حادثہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ حادثہ گیس لیکج کی وجہ سے سٹیمر بلاسٹ سے ہوا ہے۔ اس جگہ چار اکٹھی فیکٹریاں تھیں اور یہ دھماکہ کیمیکل صمد بونڈ بنانے والی فیکٹری میں ہوا۔ دیگر تین فیکٹریوں میں گلو، سیلیکون اور ایمبرائیڈری کا کام ہوتا ہے جو کہ بند تھیں۔‘ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم نے بتایا کہ اس حادثے میں فیکٹری کے اطراف نو گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments