International

فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفینس فورسز مقرر

فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفینس فورسز مقرر

پاکستان کے ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفینس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ شام ہی پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی کے متعلق سمری ایوان صدر بھجوائی تھی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفینس فورسز بھی مقرر ہو گئے ہیں۔ ان دونوں عہدوں کی مدت پانچ سال ہو گی۔ اس کے علاوہ صدر زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیف آف ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی سمری بھی منظور کر لی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہو گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments