International

فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ پر انہیں امریکیوں کی حمایت حاصل ہے، ایران 47 برس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عوام جانتے ہیں کہ ایران ایک باغی اور دہشت گرد ریاست ہے۔ کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ایران میں فوجی کارروائی کے بعد امریکا کا ایران میں کیا کردار ہونا چاہیے اس پر صدر ٹرمپ اپنے مشیروں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ اسپین امریکی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے رضامند ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments