فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی چین میں جاگنگ پر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور جن چنگ لیئک پارک میں میکرون کو اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ میکرون نے سیچوان یونیورسٹی میں طلبا کے ساتھ ٹیبل ٹینس میں بھی خوب مہارت دکھائی۔خاتون اول بریجیت میکرون بھی پانڈا سینٹر پہنچ گئیں، مشہور زمانہ پانڈا یوان منگ کی اٹکھیلیوں سے لطف اندوز ہوئیں۔ علاوہ ازیں چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سرکاری دورے پر چین آئے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بات چیت کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کے دیرپا مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے مساوی مکالمے اور کھلے تعاون پر قائم رہنے کا خواہاں ہے، تاکہ چین-فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم اور بہتر بنایا جائے، اور مساوی اور منظم عالمی کثیرالقطبی اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی ترقی میں نئی خدمات سرانجام دی جائیں۔ میکرون نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے، اور فرانس-چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ فرانس یورپ-چین تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔ ملاقات کے بعد، دونوں سربراہان نے جوہری توانائی، زراعت و خوراک، تعلیم، اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ