International

فرانسیسی صدر میکروں کا جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان

فرانسیسی صدر میکروں کا جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان

فرانسیسی صدر میکروں نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ غیر یقینی عالمی صورتحال کے پیش نظر فرانس جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا۔ فرانسیسی صدر میکروں نے مغربی فرانس میں فوجی اڈے پر خطاب ہوئے کہا یورپی اتحادیوں کے لیے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں سے متعلق بھی غیر یقینی صورتحال ہے، جوہری وار ہیڈز کی موجودہ تعداد جو 300 سے کم ہے اسے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے جوہری ذخیرے میں 1992 کے بعد یہ پہلا اضافہ ہوگا۔ صدر میکروں نے کہا جوہری ہتھیاروں سے لیس طیارے اتحادی ممالک میں تعینات کرنے کی اجازت بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ انتہائی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل منصوبوں پر کام کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments