پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے گرین لینڈ سے متعلق حالیہ بیانات پرسخت ردِعمل سامنے آیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات کو ہرگز معمولی یا غیرسنجیدہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا کہ اگر کسی یورپی ملک یا اتحادی کی خودمختاری کونقصان پہنچایا گیا تواس کے نتائج ایسے ہوں گے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ یورپ اپنی سرزمین اور اتحادیوں کی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر متحد ہے اور کسی بھی قسم کی جارحانہ سوچ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے سے متعلق بیان سامنے دیا گیا ہے، جس پر یورپی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق میکرون کے بیان کو یورپی اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ