فرانس کے صدر میکرون نے آرکٹک خطے میں دفاع مضبوط کرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون سے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائےاعظم نے ملاقات کی جس میں روس کی جارحانہ پوزیشن اور چین کے بڑھتے معاشی اثرورسوخ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں صدر میکرون نے آرکٹک خطے میں دفاع مضبوط کرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو قطب شمالی میں اپنی سلامتی مزید مستحکم کرنا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس مشترکہ یورپی فوجی مشقوں کی حمایت کرتا ہے اور فرانس نیٹو کی نگرانی اور سرگرمیوں میں اضافے کی بھی حمایت کرتا ہے۔ ڈنمارک اور گرین لینڈ کی قیادت نے زور دیا کہ بدلتے عالمی حالات میں متحد اور خودمختار یورپ ناگزیر ہے۔ دوسری جانب سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی کاجا لاس نے کہا ہے کہ یورپ اب امریکا کی ترجیح نہیں رہا اس لیے اپنی بقا کی جنگ خود لڑنا ہو گی۔ برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کاجا کالاس نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی عارضی نہیں بلکہ مستقل ہے تاریخ میں وہ طاقت زندہ نہیں رہی جس نے سلامتی دوسروں پر چھوڑی۔ کاجا کالاس نے کہا کہ نیٹو کو اپنی طاقت برقرار رکھنے کےلیے مزید یورپی بننا ہو گا طاقت کے ذریعے دنیا کو کنٹرول کرنے کے خطرات حقیقی ہیں، امریکا اتحادی رہے گا مگر یورپ کو دفاعی حکمت عملی خود بنانا ہو گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ