International

فرانس نے روسی جہاز کے بھارتی کپتان کو عملے سمیت حراست میں لے لیا

فرانس نے روسی جہاز کے بھارتی کپتان کو عملے سمیت حراست میں لے لیا

فرانس کے بحری سیکیورٹی حکام نے اتوار کے روز ایک بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ بھارتی شہری روس کے ایک بحری جہاز کے کپتان کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ یہ روسی تیل بردار جہاز سے وابستہ تھا ۔ جبکہ روسی جہاز کو روسی شناخت چھپاتے ہوئے روسی جھنڈے کے بغیر بھارتی کپتان لے جارہا تھا۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی کپتان اس روسی جہاز کو بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود لے کر جارہا تھا ۔نیز اس نے جعل سازی بھی کر رکھی تھی اور جہاز کی شناخت چھپا رکھی تھی۔ اٹھاون سالہ بھارتی کپتان اس روسی تیل بردار جہاز کا انچارج تھا۔اسے گرفتار اور اس کے زیر نگرانی جہاز کو مشکوک دیکھتے ہوئے روک لیا گیا۔ فرانسیسی بحریہ نے یہ کارروائی بحر متوسط میں جمعرات کے روز کی تھی۔ یہ کارروائی فرانس کی ماسیلی نامی بندرگاہ کے نزدیک کی گئی ہے۔ یہ بندرگاہ جنوبی فرانس میں ہے۔ فرانس کے مقامی پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ کپتان سمیت جہاز کا سارا عملہ بھارتی شہریت کا حامل ہے۔ علاقائی میری ٹائم پرفیکچر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی بحریہ نے اس جہاز کا تعاقب خلیج فاس سے کرنا شروع کیا۔ علاقہ بھی جنوبی فرانس میں ہے۔ اس مبینہ روسی جہاز کو فرانس کی مقامی بندرگاہ کے عملے کے قبضے میں رکھا جائے گا۔ جہاں پراسیکیوٹر اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔اس دوران جہاز کے زیر حراست بھارتی کپتان اور عملے کے ارکان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی کہ جہاز کی شناخت کیوں چھپائی گئی تھی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments