International

فرانس کی عدالت نے تیس مریضوں کو زہر خورانی کے جرم میں ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا سنا دی

فرانس کی عدالت نے تیس مریضوں کو زہر خورانی کے جرم میں ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا سنا دی

فرانس کی ایک عدالت نے جمعرات کو ایک ڈاکٹر کو 30 بچوں اور بالغ مریضوں کو زہر دینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ان میں سے 12 کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹر نے یہ ظالمانہ عمل اپنے ساتھی کارکنان کو بدنام کرنے کی مبینہ کوشش میں کیا۔ تریپن سالہ فریڈرک پیچیئر نے 2008 سے 2017 کے درمیان مشرقی شہر بیسانکن میں دو کلینکوں میں بے ہوشی کے ماہر کے طور پر کام کیا۔ اس کے ِاس عمل سے مریضوں کو مشتبہ حالات میں دل کا دورہ پڑ گیا۔ بارہ افراد دوبارہ ہوش میں نہیں آ سکے اور چل بسے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments