فرانس نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سعودی عرب کے ساتھ مل کا کانفرنس کی صدارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے سوشل میڈیا پر غزہ میں دوبارہ اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اور لکھا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات ہوئی جس میں دونوں ممالک نے دو ریاستی حل پر کانفرنس کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ کانفرنس سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کیلئے سیاسی نقطہ نظر کو بحال کرنے میں مدد ملےگی۔ اس کے علاوہ فرانسیسی صدر نے یوکرین بحران کے حل کیلئے امریکا اور روس کے مذاکرات میں سعودی عرب کے کردارکو سراہا۔ دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ دوریاستی حل کیلئے کانفرنس کب ہوگی، فرانسیسی صدر نے اس کی تاریخ نہیں بتائی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین فضائی بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 430 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 650 سے زائد ہے۔ آج غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بھی اسرائیلی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیرملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
Source: social media
درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین کا کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریری پر قبضہ
نیتن یاہو نے غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد ظاہر کر دی
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا