International

فرانس کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان

فرانس کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کی شدت کم ہونے کے بعد فرانس اور اس کے اتحادی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ قبرص میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ مشن ’مکمل طور پر دفاعی نوعیت‘ کا ہو گا جس کا مقصد کنٹینر جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کو محفوظ راستہ فراہم کر کے اہم سمندری گزرگاہ کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنا ہے۔ میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس مشرقی بحیرۂ روم اور مشرقِ وسطیٰ میں 8 جنگی جہاز، 2 ہیلی کاپٹر بردار جہاز اور جوہری طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار جہاز شارل ڈی گول بھی بھیجے گا۔ اس اقدام کو فرانسیسی صدر نے ’غیر معمولی اقدام‘ قرار دیتے کہا کہ فرانس کا مقصد دفاعی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے سمندری راستوں کی آزادی اور خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔ دوسری جانب ایرانی سیکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی نے فرانسیسی منصوبے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے ماحول میں آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی بحال ہونا ممکن نہیں اور جنگ کی حمایت کرنے والے ممالک کے منصوبے امن نہیں لا سکتے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور ایران کے جوابی میزائل و ڈرون حملوں کے بعد عملی طور پر بند ہو چکا ہے جس سے عالمی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments