پیرس: معتدل خیالات کے لیے مشہور صدر امینوئل میکروں کے ملک فرانس میں مسلمانوں کے ساتھ امتیاز اور نسل پرستی تشویشناک سطح پر پہنچ چکی ہے- اس بات کا انکشاف ایک تازہ سروے میں ہوا ہے- سروے کے مطابق 82 فیصد مسلمان مانتے ہیں کہ ان کے خلاف پورے ملک میں نفرت عام ہو چکی ہے جب کہ 81 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں اس نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایسے حالات میں ہے جب فرانس میں تقریباً 50 سے 60 لاکھ مسلمان آباد ہیں جو ملک کا دوسرا سب سے بڑا مذہبی گروپ ہے، لیکن گزشتہ سال کے مقابلے 2025 کے ابتدائی مہینوں (جنوری سے مئی) میں ہی مسلم مخالف واقعات میں 75 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ سروے آئی ایف او پی نامی سروے ایجنسی کی طرف سے 1,000 فرانسیسی مسلمانوں کے درمیان کرایا گیا تھا اور اسے حال ہی میں تشکیل ’آبزرویٹری آف ڈسکرمنیشن اگینسٹ مسلمز‘ نے شائع کیا ہے۔ سروے سے یہ صاف ہو جاتا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں تقریباً 66 فیصد مسلمانوں کو نسل پرستانہ برتاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ شرح فرانس کی عام مسلم آبادی (20 فیصد) اور دیگر مذاہب کے لوگوں (18 فیصد) سے کہیں زیادہ ہے۔ 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں یہ اندازہ 75 فیصد تک پہنچ جاتا ہے- اسی طرح 25 سال سے کم عمر کے نوجوانون میں 76 فیصد نے امتیاز کا سامنا کیا۔ دیگر مسلمانوں میں یہ 81 فیصد اور افریقی نژاد مسلمانوں میں 84 فیصد تک ہے۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا