فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 6 فروری کو گرین لینڈ میں قونصل خانہ کھولے گا۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئل بارو نے اس اقدام کو ڈنمارک کے اس سٹریٹیجک علاقے پر ایک ’سیاسی پیغام‘ قرار دیا، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قبضے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارس لوکے راسموسن واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ آرکٹک جزیرے کے مستقبل پر بات چیت کی جا سکے۔ گرین لینڈ معدنی وسائل سے مالا مال اور نیٹو اتحادی ڈنمارک کا نیم خودمختار علاقہ ہے۔ ٹرمپ نے گذشتہ برس بارہا گرین لینڈ کو ڈنمارک سے لینے کی خواہش ظاہر کی، یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ کو روس اور چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے باعث اس جزیرے کی ضرورت ہے۔ دونوں طاقتیں آرکٹک میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہی ہیں، جہاں موسمیاتی تبدیلی کے باعث برف تیزی سے پگھل رہی ہے، تاہم گرین لینڈ پر کسی کا دعویٰ نہیں۔ امریکہ کا وہاں ایک فوجی اڈہ پہلے سے موجود ہے۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ گذشتہ موسمِ گرما میں صدر ایمانوئل میکخواں کے دورہ گرین لینڈ کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام گرین لینڈ میں سائنسی اور سیاسی موجودگی بڑھانے کے لیے ہے۔ گرین لینڈ کے رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکہ کے بجائے ڈنمارک کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ بارو نے کہا کہ ’گرین لینڈ نہیں چاہتا کہ اسے امریکہ کا حصہ بنایا جائے یا اس پر حکومت کی جائے۔ اس نے ڈنمارک، نیٹو اور یورپی یونین کا انتخاب کیا ہے۔‘ دوسری جانب بدھ کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے تاکہ آرکٹک جزیرے پر بات چیت کی جا سکے۔ اس سے قبل گرین لینڈ کی وزیر برائے کاروبار اور معدنی وسائل نایا نتھنیلسن نے کہا کہ یہ ’ناقابلِ فہم‘ ہے کہ امریکہ ایک نیٹو اتحادی پر قبضے کی بات کر رہا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گرین لینڈ کے عوام کی آواز سنیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ