فرانس کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل ریلی کے رہنما جوردن بارڈیلا پر ایک تقریب کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا، چند روز قبل ایک مظاہرے کے دورا ان پر آٹا بھی پھینکا گیا تھا۔ بارڈیلا جنوب مغربی شہر موئساک میں اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے موجود تھے کہ ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ دے مارا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملہ کرنے والے 74 سالہ شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، اس کے خلاف عوامی عہدے دار پر تشدد کے الزام میں کارروائی جاری ہے، جبکہ بارڈیلا کی جانب سے باضابطہ شکایت بھی درج کروا دی گئی ہے۔ اس سے قبل ویسول کے زرعی میلے کے دورے کے دوران ایک 17 سالہ نوجوان نے بارڈیلا پر آٹا پھینکا تھا، نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد اگلے روز رہا کر دیا گیا۔ بارڈیلا نے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ جتنا ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور اقتدار کے قریب ہو رہے ہیں، اتنا ہی بائیں بازو کی جانب سے تشدد، عدم برداشت اور بے وقوفانہ حرکات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی، قومی فخر اور حب الوطنی کی ایک نئی لہر فرانس میں اُٹھ رہی ہے، جسے کوئی نہیں روک سکتا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ