Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

سابق عراقی رکنِ پارلیمنٹ احمد العلوانی بیروت میں مردہ پائے گئے

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سابق عراقی رکنِ پارلیمنٹ احمد العلوانی بیروت میں مردہ پائے گئے
سابق عراقی رکنِ پارلیمنٹ احمد العلوانی بیروت میں مردہ پائے گئے — November 11, 2026
عراق کے سابق رکنِ پارلیمنٹ احمد العلوانی لبنان کے دارالحکومت بیروت کے 1 اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق 1 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی حکام سابقہ رکنِ پارلیمنٹ کی موت کو قتل کا واقعہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے احمد العلوانی کی موت کی وجہ بتانے سے گریز کیا۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق احمد العلوانی کی لاش منگل کی شام بیروت کے علاقے طارق الجدیدہ میں واقع 1 اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق ملک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر جج احمد رامی الحاج ذاتی طور پر اس قتل کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ تحقیقات کی ذمے داری لبنان کی داخلی سیکیورٹی فورسز کے انفارمیشن برانچ کو سونپی گئی ہے۔

احمد العلوانی کے دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کی موت کو ٹارگٹ کلنگ اور سنگین غداری پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔

بیان میں واقعے کی مکمل تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 1 لبنانی عدالتی ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ احمد العلوانی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 1 لبنانی شہری کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، جبکہ حکام کو مزید 1 شامی مشتبہ شخص کی تلاش ہے، جو تاحال مفرور ہے۔

عراق کے سابق رکنِ پارلیمنٹ احمد العلوانی لبنان کے دارالحکومت بیروت کے 1 اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn