گزشتہ روز غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا نے سلامتی کونسل کو حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کرنے سے روک دیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ریپبلکنز پر اسرائیل کیلئے فوجی امدادی بل پاس کرنے پر زور دیا ہے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ فوجی امداد کا بل پاس کیا جائے تاکہ اسرائیل اپنا دفاع کر سکے، امدادی پیکج سے فلسطینی عوام کوبھی اہم انسانی امداد دی جائے گی۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کو دی جانے والی امداد ناکافی اور سست ہے، غزہ میں معصوم جانیں خطرے میں ہیں۔
Source: Social Media
'طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی'، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
’جرمنی شام میں واپس آگیا‘
اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مرکزی شمالی-جنوبی راستے پر ٹریفک پر پابندی
حماس نے تل ابیب پر تین راکٹ فائر کیے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: اسرائیل
ایران: جرمن سفیر اور برطانوی ناظم الامورکی وزارت خارجہ میں طلبی
مارک کارنی نے کینیڈا کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا
ترکیہ: گرفتار میئر کے بارے میں پوسٹس کرنے پر 37 افراد زیرِ حراست
خواتین کو وراثت کے حق سے محروم رکھنے والی رسمیں غیرقانونی ہیں: وفاقی شرعی عدالت
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف بولنے والا جارج ٹاؤن یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار
غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید
مکہ مکرمہ میں بارش، عمرہ زائرین طواف اور عبادتوں میں مصروف
یمن سے داغا جانے والا میزائل فضا میں روک دیا : اسرائیل
فرانس کا ’مسئلہ فلسطین‘ کے دو ریاستی حل پر کانفرنس بلانے کا اعلان
چین نے منشیات کے جرائم میں ملوث چار کینیڈین شہریوں کو سزائے موت دے دی