غزہ : سالِ نو کا جشن غزہ کے فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے منانے والے اسرائیلی فوجی اہلکار کو سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکار کو ایسی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد 20 دن کیلیے جیل بھیج دیا گیا ہے جن میں اسے نئے سال کے جشن کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کی جانب فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوج کے ایک نامعلوم اہلکار کو غزہ کی سمت مشین گن سے فائرنگ کرتے دکھایا گیا جہاں فلسطینی نئے سال کا آغاز کی تیاری کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فوجی اہلکار ایک کھلے علاقے کی طرف فائرنگ کر رہا تھا، اس نے غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ نہیں کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ترجمان نے مزید کہا کہ لیکن اہلکار کا یہ عمل پھر بھی غیر پیشہ ورانہ اور ہمارے احکامات کے مطابق نہیں تھا۔ واقعہ غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ کے دوران پیش آیا ہے جو 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سرپرائز حملے کے بعد شروع ہوئی ہے۔ جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینی شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے واقعات بارہا ریکارڈ کیے گئے ہیں تاہم اسرائیلی فوج مسلسل کسی بھی الزامات کی تردید کرتی آئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ نے اسرائیل پر غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا ہے جبکہ بعض ناقدین اس مہم کو نسل کشی قرار دیتے ہیں جن دعوؤں کو اسرائیل سختی سے مسترد کرتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ