International

فلسطینی غدار یاسر ابو شباب اسرائیل میں ہلاک

فلسطینی غدار یاسر ابو شباب اسرائیل میں ہلاک

غزہ میں اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ لیڈر یاسر ابو شباب مارا گیا۔ یاسر ابو شباب جو کہ ایک ملیشیا گروپ کا سربراہ تھا جس نے حماس کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ کام کیا تھا اور اس پر انسانی امداد کی لوٹ مار کا الزام لگایا گیا تھا۔ اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے سیکورٹی ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یاسر ابو شباب ہلاک ہو گیا ہے۔ ابو شباب نے اس گینگ کی قیادت کی جو خود کو پاپولر فورسز کہتا تھا اور غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے دوران اس وقت بدنام ہوا جب اس کے گروپ پر اسرائیلی فوج کی حفاظت میں داخل ہونے والی چھوٹی انسانی امداد کو چوری کرنے کا الزام لگایا گیا۔ یاسر ابو شباب کی موت کے حوالے سے کچھ تفصیلات شیئر کی گئی ہیں کہ اس کی موت اسرائیلی رپورٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے ایک اسپتال میں ہوئی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے غداری کرنے والے گروہ کے سربراہ یاسرابوشباب کو سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزارت داخلہ غزہ نے کہا تھا کہ یاسرابوشباب پر غداری کا مقدمہ چلانے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ وہ اسرائیل کے حمایت یافتہ گروہ کی قیادت کر رہا ہے ابو شباب کا گروہ اسرائیل سے مدد لے کر فلسطینیوں کو دھوکا دے رہا ہے۔ ابوشباب کے گروہ نے حماس کے حکم کو طنزاً ڈرامہ سیریل قرار دیا ہے۔ ابوشباب نے دعویٰ کیا کہ امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی سامان کی حفاظت کرتے ہیں۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments