Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

فلوریڈا: گرنے سے قبل طیارہ فضا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا، تحقیقات

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

فلوریڈا: گرنے سے قبل طیارہ فضا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا، تحقیقات
فلوریڈا: گرنے سے قبل طیارہ فضا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا، تحقیقات — November 04, 2026
فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کاؤنٹی میں تباہ ہونے والا بزنس جیٹ زمین پر گرنے سے پہلے ہی فضا میں جزوی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا تھا۔

تفتیش کاروں کے مطابق ملبہ آدھے میل کے دائرے تک پھیلا ہوا ہے اور کچھ حصے حادثے کی اصل جگہ سے کافی دور مل سکتے ہیں۔

آخری آڈیو ریکارڈنگ میں کو۔پائلٹ کو گھبرائی ہوئی آواز میں چیختے ہوئے سنا گیا کہ "ہم 20,000 فٹ فی منٹ کی رفتار سے نیچے جا رہے ہیں، ہم زمین سے ٹکرانے والے ہیں!"

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق طیارہ محض ایک منٹ میں تقریباً 27,000 فٹ نیچے گرا۔

ابتدائی شواہد کے مطابق طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے ہی فضا میں مبینہ طور پر ٹوٹنا شروع ہو گیا تھا، جس کے باعث اس کا ملبہ دور دور تک بکھر گیا۔ ہوا بازی کے ماہرین میں سوشل میڈیا پر زبردست بحث چل رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق گاڑیوں کے ڈیش کیم کی ویڈیوز اور اسکرین شاٹس سے ایسا لگتا ہے کہ طیارے کی ٹیل کا اوپر والا حصہ جسے اسٹیبلائزر کہتے ہیں طیارہ گرنے کے دوران غائب ہوچکا تھا۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق کسی طیارے کا یہ حصہ الگ ہوجائے تو وہ اپنی پچ اسٹیبلٹی کھو دیتا ہے اور طیارہ ’’لان ڈارٹ‘‘ یعنی بالکل سیدھا سوئی کی طرح زمین کی طرف رخ کر لیتا ہے۔ جس سے طیارے کا بچنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

یکم نومبر کو پیش آنے والے خوفناک حادثے میں طیارے میں سوار تمام 9 افراد 2 پائلٹس اور 7 مسافر ہلاک ہوگئے تھے جن میں ٹیکساس کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل تھے۔

طیارہ ٹیکساس کے شہر آسٹن سے بہاماس جاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ فضائی ٹریفک کنٹرول کے ریکارڈ اور فلائٹ ڈیٹا کے مطابق حادثہ انتہائی تیزی سے رونما ہوا۔

طیارہ 35,000 فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا جب پائلٹس نے شدید ہوا کے دباؤ اور جہاز پر برف جمنے کی اطلاع دی۔ بلندی بڑھانے کی اجازت ملنے کے 30 سیکنڈ کے اندر ہی طیارہ اچانک اور انتہائی تیز رفتاری سے نیچے گرنے لگا۔

فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کاؤنٹی میں تباہ ہونے والا بزنس جیٹ زمین پر گرنے سے پہلے ہی فضا میں جزوی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا تھا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn