بہالا کے ایک جھیل سے خاتون کی تیرتی ہوئی لاش بر آمد
آبی ذخیرے میں ایک خاتون کی لاش تیرتی ہوئی ملی! کولکاتا کے قلب میں صبح سویرے پیش آنے والے اس واقعے سے سنسنی پھیل گئی۔ خاتون کی موت کیسے ہوئی؟ کیا یہ قتل ہے یا موت کی کوئی اور وجہ ہے؟ ان سوالات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ پولیس نے لاش برآمد کر لی ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
جنوبی کولکاتا کے بہالا کے وارڈ نمبر 117 میں جیوتش رائے روڈ کے علاقے میں ایک بڑی جھیل واقع ہے۔ اس جھیل کے کناروں کو پختہ بنایا گیا ہے اور مقامی لوگوں کی وہاں آمد و رفت رہتی ہے۔
منگل کی صبح جب مقامی لوگ اس سڑک سے گزر رہے تھے تو جھیل کی جانب نظر پڑتے ہی وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے پانی میں ایک خاتون کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی۔ فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس تیزی سے موقع پر پہنچی اور کچھ دیر بعد پانی سے لاش نکال لی گئی۔اب سوال یہ ہے کہ خاتون کی شناخت کیا ہے اور ان کی موت کیسے ہوئی؟ پولیس متوفیہ کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
جھیل کے چاروں طرف ریلنگ لگی ہوئی ہے اور رات کے مقررہ وقت پر اس کے دروازے بھی بند کر دیے جاتے ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ خاتون اندر کیسے داخل ہوئیں؟ کیا وہ دن کے وقت جھیل میں اتری تھیں اور ڈوب گئیں، جس کے بعد ان کی لاش پانی میں تیرنے لگی؟ تاہم، اس بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔یہ شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں خاتون رات کے وقت کسی طرح جھیل کے اندر تو نہیں داخل ہوئی تھیں؟ کیا ان کے ساتھ کوئی اور بھی موجود تھا؟ کیا کسی نے انہیں پانی میں دھکیل دیا؟ اس طرح کے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
پولیس ان تمام پہلوو¿ں کو سامنے رکھ کر تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسران کے مطابق، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
بہالا کے ایک جھیل سے خاتون کی تیرتی ہوئی لاش بر آمد...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments