بنگال میں ایک ہی دن دو انکاونٹر پر اگنی مترا پال نے کیا کہا
بنگال میں ایک ہی دن دو انکاونٹر ہوئے۔ گزشتہ روز، منگل کو شمالی 24 پرگنہ کے گائگھاٹا میں عصمت دری اور قتل کے ملزم کی پولیس انکاونٹر میں موت ہوگئی۔ اسی دن دوپہر مرشدآباد کے دھولیان میں بی جے پی لیڈر کے قتل کے ملزم کی بھی انکاو¿نٹر میں موت ہوگئی۔دو انکاونٹر کے معاملے پر وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے واضح الفاظ میں کہا، ”اگر کوئی قانون اپنے ہاتھ میں لے گا تو پولیس خاموش تماشائی بن کر نہیں دیکھے گی۔“ بی جے پی کے ریاستی صدر شمیِک بھٹاچاریہ نے بھی کہا کہ بنگال میں قانون کی حکمرانی قائم ہے۔
اب ریاستی وزیر اگنی مترا پال نے انکاونٹر کے معاملے پر نظم کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ آسنسول کی رکن اسمبلی نے سوشل میڈیا پر یہ نظم پوسٹ کی ہے۔”جرائم رکیں، انسان محفوظ رہیں، خوف کے اندھیرے دور ہو جائیں۔ جس ہاتھ پر لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہے، وہ ہاتھ بار بار جرائم کو روکے۔“
ریاست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد باروئی پور واقعے میں پہلی بار انکاونٹر دیکھنے کو ملا تھا۔ اس واقعے کے چند ماہ بعد ہی گزشتہ روز دو انکاونٹر ہوئے۔ دونوں واقعات میں پولیس کے کردار پر مختلف حلقوں میں سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ تاہم، بی جے پی کے وزیر اور رہنما پولیس کے کردار کی ستائش کر رہے ہیں۔”ریاست کی طاقت عوام کے ساتھ کھڑی رہے، ہر گھر میں امن کی صبح واپس آئے۔ جرائم پر قابو پانے کے لیے مضبوط عزم ضروری ہے، عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔“گزشتہ رات دہلی سے کولکاتا واپس آنے کے بعد وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ دو انکاونٹر کے بارے میں انہوں نے کہا، ”دو معاملات میں پولیس کو مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔ منشیات سے نجات اور خواتین پر مظالم کے معاملات میں حالات کے مطابق پولیس کارروائی کر سکتی ہے۔“
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں معاملات میں اگر پولیس افسران کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تو وزیرِ پولیس کی حیثیت سے وہ خود ان کے دفاع میں کھڑے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے مغربی بنگال کو غنڈہ گردی سے پاک بنانے کا پیغام دیا۔ریاست کی بلدیات اور شہری ترقی کی وزیر اگنی مترا پال نے بھی اپنی نظم کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ عام لوگوں کی حفاظت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس سے پہلے بھی اگنی مترا نے شاعری کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ رواں سال 9 اگست کو ریاست بھر میں ’ابھیا دیوس‘ منایا گیا تھا۔ ترنمول حکومت کے دور میں دو سال قبل 9 اگست کو آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال میں چیسٹ میڈیسن کی ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ عصمت دری اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔اسی واقعے کی یاد میں اب ہر سال 9 اگست کو ’ابھیا دیوس‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سال آسنسول ضلع اسپتال میں بھی ابھیا کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔ وہاں بھی اگنی مترا پال نے اس موضوع پر اپنی لکھی ہوئی نظم سنائی تھی۔
بنگال میں ایک ہی دن دو انکاونٹر پر اگنی مترا پال نے کیا کہا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments