Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

گڑیا میں نوجوان خاتون کی خودکشی کے ڈھائی ماہ بعد عاشق گرفتار

Admin
By Admin
Oct 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

گڑیا میں نوجوان خاتون کی خودکشی کے ڈھائی ماہ بعد عاشق گرفتار
گڑیا میں نوجوان خاتون کی خودکشی کے ڈھائی ماہ بعد عاشق گرفتار — October 28, 2026
گڑیا میں نوجوان خاتون کی خودکشی کے ڈھائی ماہ بعد عاشق گرفتار
تقریباً ڈھائی ماہ قبل گڑیا کی رہائشی سنیہا داس نامی ایک نوجوان خاتون نے خودکشی کر لی تھی۔ ان کی خودکشی کی وجہ کو لے کر کئی سوالات اٹھے تھے۔ متوفیہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کے عاشق نے انہیں خودکشی کے لیے اکسایا تھا۔ واقعے کے ڈھائی ماہ بعد نریندرپور تھانے کی پولیس نے اس عاشق کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، سنیہا کا کوشک جانا نامی ایک نوجوان کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم ہوا تھا۔ دونوں کے گھر گڑیا علاقے میں ہیں۔ الزام ہے کہ سنیہا کے ساتھ رشتے میں رہتے ہوئے ہی کوشک کسی دوسری خاتون کے ساتھ بھی تعلقات میں ملوث ہو گیا تھا۔ اس معاملے کو لے کر دونوں کے درمیان تنازعات شروع ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان تنازعات کے باعث سنیہا ذہنی طور پر پریشان ہو گئی تھیں۔ الزام ہے کہ اسی مایوسی کے نتیجے میں انہوں نے خودکشی کا راستہ اختیار کیا۔
واقعے کے بعد سنیہا کے اہل خانہ نے کوشک کے خلاف نریندرپور تھانے میں خودکشی کے لیے ا±کسانے کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔ تفتیش کار یہ معلوم کرنے کے لیے گرفتار نوجوان کو پولیس حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں کہ آیا سنیہا کی موت کے پیچھے کوشک کا کوئی کردار تھا یا نہیں۔تحقیقات کرنے والے ایک افسر نے بتایا کہ اس معاملے سے متعلق دیگر تمام حالات اور پہلوو¿ں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

گڑیا میں نوجوان خاتون کی خودکشی کے ڈھائی ماہ بعد عاشق گرفتار...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn