Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ٹاٹا گروپ کو مجرمانہ طور پر تباہ کیا جا رہا ہے“: راہل گاندھی کا مودی اور شاہ پر نشانہ، کاروباری رہنماو¿ں کی خاموشی پر سوال

Admin
By Admin
Oct 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ٹاٹا گروپ کو مجرمانہ طور پر تباہ کیا جا رہا ہے“: راہل گاندھی کا مودی اور شاہ پر نشانہ، کاروباری رہنماو¿ں کی خاموشی پر سوال
ٹاٹا گروپ کو مجرمانہ طور پر تباہ کیا جا رہا ہے“: راہل گاندھی کا مودی اور شاہ پر نشانہ، کاروباری رہنماو¿ں کی خاموشی پر سوال — October 28, 2026
ٹاٹا گروپ کو مجرمانہ طور پر تباہ کیا جا رہا ہے“: راہل گاندھی کا مودی اور شاہ پر نشانہ، کاروباری رہنماو¿ں کی خاموشی پر سوال
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ کاروباری رہنما خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جبکہ ٹاٹا گروپ کو ”مجرمانہ طور پر تباہ“ کیا جا رہا ہے۔ ان کا یہ بیان ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکھرن کی دوبارہ تقرری کے معاملے پر جاری تنازع کے درمیان سامنے آیا ہے۔
لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”ٹاٹا کو مجرمانہ طور پر تباہ کیا جا رہا ہے اور کسی بھی کاروباری رہنما میں ایک لفظ کہنے کی ہمت نہیں ہے۔“وزیرِ اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ”ہندوستانی کاروبار مودی اور شاہ کا کھلونا نہیں ہے۔ آپ میں ہمت نہیں ہے، ہم میں ہے۔ ہم ان جرائم کے معاملے میں انصاف کو یقینی بنائیں گے۔“
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، راہل گاندھی کے الزامات پر نہ تو حکومت اور نہ ہی ٹاٹا گروپ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے آیا۔راہل گاندھی کا یہ بیان ٹاٹا ٹرسٹس کے چیئرمین نویل ٹاٹا کی جانب سے 17 ستمبر کی بورڈ قرارداد کو دوبارہ چیلنج کیے جانے کے دو دن بعد سامنے آیا۔ اس قرارداد کے تحت چندر شیکھرن کو فروری 2027 کے بعد مزید پانچ سال کے لیے چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے مطابق، نویل ٹاٹا کا کہنا ہے کہ چندر شیکھرن کی دوبارہ تقرری کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا اور اسے ٹرسٹس کے نامزد ڈائریکٹروں کی مطلوبہ حمایت بھی حاصل نہیں تھی۔
اے این آئی کے مطابق، 26 اکتوبر کو ٹاٹا سنز کے کمپنی سکریٹری سپراکاش مکھوپادھیائے کو لکھے گئے خط میں نویل نے کہا، ”یہ قرارداد باطل ہے۔“انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ بار بار درخواست کیے جانے کے باوجود کمپنی نے اجلاس کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ فراہم نہیں کی۔
نویل نے لکھا، ”جو کچھ ہوا، اس کا واحد غیر جانب دار ریکارڈ یہی ریکارڈنگ ہے۔“ انہوں نے 17 ستمبر کے اجلاس کی مکمل ریکارڈنگ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔نویل نے چندر شیکھرن کی دوبارہ تقرری کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ ٹرسٹس کے دوسرے نامزد رکن وینو سرینواسن اور تین دیگر ڈائریکٹروں نے اس فیصلے کی حمایت کی تھی۔
20 ستمبر کو جاری بیان میں ٹاٹا ٹرسٹس نے کہا، ”دو افراد کے درمیان اکثریت دو ہوتی ہے، ایک نہیں۔“ ٹرسٹس کا مو¿قف تھا کہ فیصلے کے لیے دونوں نامزد ارکان کی حمایت ضروری تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا، ”یہ شرط پوری نہیں ہوئی، لہٰذا قرارداد بھی ناکام ہو گئی۔“
فنانشل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، ٹاٹا سنز نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے قانونی ماہرین کی رائے کا حوالہ دیا ہے۔ کمپنی کا مو¿قف ہے کہ اجلاس کی صدارت کرنے والے چیئرمین کا فیصلہ کن ووٹ دونوں نامزد ارکان کے درمیان اختلاف کی صورت میں فیصلہ کرنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔یہ اختلاف اس سوال تک بھی پھیل گیا ہے کہ آیا ٹاٹا سنز کو اسٹاک مارکیٹ میں درج کیا جانا چاہیے یا نہیں۔نویل ٹاٹا کا کہنا ہے کہ ٹاٹا سنز کو خیراتی اداروں کی ملکیت میں برقرار رکھنے سے ایسا نظام محفوظ رہتا ہے، جس میں کاروبار سے حاصل ہونے والے منافع کو اسپتالوں، یونیورسٹیوں اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
17 ستمبر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا تھا، ”اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ اس کی اصل شناخت کو تباہ کر دے گی اور اس اصول کی بنیاد پر ضرب لگائے گی۔“

ٹاٹا گروپ کو مجرمانہ طور پر تباہ کیا جا رہا ہے“: راہل گاندھی کا مودی اور شاہ پر نشانہ، کاروباری رہنماو¿ں کی خاموشی پر سوال...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn