باکسا کے احتجاج کی حمایت میں بایاں محاذ، شمالی بنگال کے مزید جنگلاتی دیہات کے لوگ تحریک میں شامل
علی پور دوار ضلع بائیں محاذ (ایل ایف) کے ایک وفد نے منگل کے روز علی پور دوار کے ایس ڈی او رچرڈ لیپچا سے ملاقات کی اور راجبھاٹ کھاوا میں باکسا ٹائیگر ریزرو (بی ٹی آر) کے جنگلاتی دیہات کے باشندوں کے جاری احتجاج میں مداخلت کرنے میں ضلع انتظامیہ کی مبینہ ناکامی پر وضاحت طلب کی۔ یہ احتجاج منگل کو 22ویں دن میں داخل ہوگیا۔
جنگلاتی دیہات کے باشندے اپنے 10 نکاتی مطالبات کے چارٹر کو منوانے کے لیے تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ نے اب تک مظاہرین کے مسائل حل کرنے کے لیے ان سے بات چیت نہیں کی ہے۔ بائیں محاذ کے رہنماو¿ں نے یہ بات کہی۔
ضلع بائیں محاذ کے کنوینر کشور داس نے کہا، ”ہم نے ایس ڈی او سے پوچھا کہ گزشتہ 22 دنوں سے احتجاج جاری رہنے کے باوجود انتظامیہ کا کوئی بھی افسر دیہاتیوں سے ملنے یا مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کرنے کیوں نہیں آیا۔ ہم نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات شروع کرے تاکہ معاملے کو حل کیا جا سکے۔“
شمالی بنگال کے مختلف علاقوں، بشمول دارجلنگ ضلع کے نو جنگلاتی دیہات کے کئی باشندے بھی اس احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس تحریک کا آغاز بن جن شرم جیبی منچ کی قیادت میں ہوا تھا۔ اب مظاہرین مہا گرام سبھا جوائنٹ سنگرام کمیٹی کے بینر تلے اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مظاہرین کے مطالبات میں جنگلاتی دیہات تک جانے والی محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کی زیرِ نگرانی سڑک سے جنگلاتی چیک پوسٹ ہٹانا اور جینتی میں ہوم اسٹے چلانے کی اجازت دینا شامل ہے۔
لیپچا نے بتایا کہ یکم نومبر کو ضلع کلکٹریٹ دوارس کنیا میں ایک میٹنگ طے کی گئی ہے، جس میں انتظامیہ اور ریاستی محکمہ جنگلات کے افسران موجود رہیں گے۔وزیر مملکت وشال لاما نے بھی کہا تھا کہ وزیر جنگلات منوج اوراو¿ں مظاہرین سے ملاقات کریں گے۔پیر کے روز مظاہرین نے راجبھاٹ کھاوا کے ٹکٹ کاو¿نٹر کے سامنے تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک مظاہرہ کیا، جس کے بعد ایک ریلی نکالی۔
بن جن شرم جیبی منچ کی شمالی بنگال کمیٹی کے کنوینر لال سنگھ بھوجیل نے کہا، ”ہم گزشتہ 22 دنوں سے پ±رامن احتجاج کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کا کوئی بھی افسر ہم سے ملنے نہیں آیا۔ ہم اپنے جنگلاتی حقوق کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ میٹنگ کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ملی ہے۔ کل سے ہم دوارس کنیا کے قریب باری باری بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔“
باکسا کے احتجاج کی حمایت میں بایاں محاذ، شمالی بنگال کے مزید جنگلاتی دیہات کے لوگ تحریک میں شامل...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments