Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کوچ بہار کے راس میلے میں بھی ایڈن گارڈنز کی طرز پر آتش بازی اور لیزر شو، وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ساگر دِگھی میں ہوگی آرتی

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کوچ بہار کے راس میلے میں بھی ایڈن گارڈنز کی طرز پر آتش بازی اور لیزر شو، وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ساگر دِگھی میں ہوگی آرتی
کوچ بہار کے راس میلے میں بھی ایڈن گارڈنز کی طرز پر آتش بازی اور لیزر شو، وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ساگر دِگھی میں ہوگی آرتی — November 11, 2026
کوچ بہار کے راس میلے میں بھی ایڈن گارڈنز کی طرز پر آتش بازی اور لیزر شو، وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ساگر دِگھی میں ہوگی آرتی
راس میلہ قریب ہے۔ اس موقع پر کوچ بہار کو نئے سرے سے سجایا جا رہا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس موقع پر ساگر دِگھی گھاٹ پر آرتی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے پہلے ہی بتایا تھا کہ وہ راس میلے کے موقع پر شمالی بنگال کا دورہ کریں گے۔ اسی کے مطابق اطلاع ہے کہ وہ آئندہ 25 نومبر کو کوچ بہار پہنچ کر راس میلے کا افتتاح کریں گے۔ دوسری جانب میلے کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے انتظامیہ نے لیزر شو سے لے کر آتش بازی تک کے انتظامات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اگرچہ مدن موہن باڑی میں روایت کے مطابق راس اتسو کا آغاز 24 نومبر کو ہوگا، لیکن راس میلے کا افتتاح اس کے اگلے دن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سال راس میلے میں پہلی مرتبہ خود امدادی گروپوں کے 50 اسٹالز کے ساتھ گوری میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ راس میلے سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے منگل کو ضلع مجسٹریٹ جیتن یادو اور انتظامی افسران کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر رتھیندر بوس اور خواتین و اطفال بہبود کی وزیر مالتی رَوا رائے نے میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ راس میلے کے دوران ورثے کی فہرست میں شامل تاریخی عمارتوں کو روشنیوں سے سجایا جائے گا۔
کوچ بہار جنوبی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی اور ریاستی اسمبلی کے اسپیکر رتھیندر بوس نے بتایا کہ راس میلے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے اس 214ویں سال میں میلے کی تمام تفصیلات لوگوں کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے ایک ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں راس میلے سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ ایسے کئی افراد جو پہلے کوچ بہار میں رہتے تھے، لیکن اب مختلف کاموں کے سلسلے میں باہر مقیم ہیں، ان تک بھی راس میلے کی تفصیلات پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ سوشل میڈیا یا ای میل کے ذریعے ان سے رابطہ کیا جائے گا۔ راس میلے کے موقع پر سیاحوں کے لیے ایک خصوصی پویلین بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس دن کی میٹنگ میں ساگر دِگھی کے کنارے آرتی کے انعقاد کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب وزیر مالتی رَوا رائے نے بتایا کہ راس میلہ شمال مشرقی ہندوستان کے سب سے بڑے میلوں میں سے ایک کے طور پر مشہور ہے۔ اس میلے کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو سب کے سامنے پیش کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ راس میلے کے احاطے میں خود امدادی گروپوں کے تعاون سے گوری میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے لیے اسٹیڈیم کے احاطے میں کم از کم 50 خود امدادی گروپوں کے اسٹال لگائے جائیں گے۔ گوری میلے کے پہلے مرحلے کا باضابطہ افتتاح 23 نومبر کو کولکاتا کے نیو ٹاو¿ن میں ہوگا۔ اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز راس میلے کے دوران کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق راس میلے کے موقع پر آنے والے سیاحوں کے لیے سیاحتی پیکیج تیار کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پورے شہر میں روشنیوں کی سجاوٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا انتظام مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کوچ بہار کے راس میلے میں بھی ایڈن گارڈنز کی طرز پر آتش بازی اور لیزر شو، وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ساگر دِگھی میں ہوگی آرتی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn