Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ایک بار پھر سمندری طوفان کا خدشہ! نومبر میں ’اکوانے‘ کی تباہ کاری سے کیا بنگال ہوگا تباہ؟

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایک بار پھر سمندری طوفان کا خدشہ! نومبر میں ’اکوانے‘ کی تباہ کاری سے کیا بنگال ہوگا تباہ؟
ایک بار پھر سمندری طوفان کا خدشہ! نومبر میں ’اکوانے‘ کی تباہ کاری سے کیا بنگال ہوگا تباہ؟ — November 11, 2026
ایک بار پھر سمندری طوفان کا خدشہ! نومبر میں ’اکوانے‘ کی تباہ کاری سے کیا بنگال ہوگا تباہ؟
’ارنَب‘ اور ’موراسو‘ کے بعد ایک بار پھر خلیج بنگال میں سمندری طوفان بننے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نومبر کے وسط میں سمندر میں ایک نیا ہوا کا کم دباو¿ طاقت حاصل کر سکتا ہے۔ حالات سازگار رہے تو یہ کم دباو¿ سے گہرے کم دباو¿ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ یہاں تک کہ ماہرینِ موسمیات کا ایک طبقہ اس کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کے امکان کو بھی خارج نہیں کر رہا ہے۔ ممکنہ طور پر اس سمندری طوفان کا نام ’اکوانے‘ ہوگا۔ اگرچہ بنگال پر اس کا کتنا اثر پڑے گا، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ تاہم علی پور محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس وقت جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں ایک ہوا کا کم دباو¿ موجود ہے۔ اسی کے اثر سے بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔
منگل کو شدید بارش کے باعث کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع بھیگ گئے۔ بدھ یعنی بھائی دوج کی صبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ موسم میں ہلکی سردی کا احساس بھی ہے۔ اس کے باوجود مختلف اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد بارش میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
آج ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ سے زیادہ تقریباً 96 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 22.3 ڈگری سیلسیس تھا۔ بدھ کو یہ بالترتیب 30 اور 22 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ یعنی گزشتہ روز کے مقابلے درجہ حرارت میں معمولی کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو شمالی و جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی و مغربی مدنی پور، ہاوڑہ اور ہوگلی اضلاع میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ شمالی بنگال کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کیلنڈر کے مطابق نومبر کا مہینہ چل رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے صبح سویرے اور رات کے وقت ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال کے مغربی اضلاع میں درجہ حرارت معمول کے مطابق کافی نیچے آ گیا ہے۔ ایسے میں بارش نے بنگال کے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔ اب سبھی تیز دھوپ کے ساتھ سردیوں کا بھرپور لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ لیکن ایک کے بعد ایک ہوا کے کم دباو¿ کی خبروں نے لوگوں کے ذہنوں میں سوال پیدا کر دیا ہے کہ کیا اس بار بارش سردیوں کی خوشیوں کو پھیکا کر دے گی؟ اس کا جواب فی الحال کسی کے پاس نہیں ہے۔

ایک بار پھر سمندری طوفان کا خدشہ! نومبر میں ’اکوانے‘ کی تباہ کاری سے کیا بنگال ہوگا تباہ؟...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn