Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان خاتون کی لاش برآمد، جسم پر چوٹ کے نشانات! قتل یا کچھ اور؟

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان خاتون کی لاش برآمد، جسم پر چوٹ کے نشانات! قتل یا کچھ اور؟
بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان خاتون کی لاش برآمد، جسم پر چوٹ کے نشانات! قتل یا کچھ اور؟ — November 11, 2026
بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان خاتون کی لاش برآمد، جسم پر چوٹ کے نشانات! قتل یا کچھ اور؟
بند فلیٹ سے ایک نوجوان خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس واقعے کو لے کر شمالی 24 پرگنہ کے بارانگر (Baranagar) میں زبردست سنسنی پھیل گئی ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ لیکن قتل کی وجہ کیا ہے؟ اس کے پیچھے کون یا کون لوگ ملوث ہیں؟ پولیس نے ان تمام سوالات کے جواب تلاش کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کا نام انجلی ساو¿ ہے۔ وہ ڈنلپ کی رہنے والی تھیں۔ بارانگر میں ان کی بڑی بہن اور بہنوئی کا ایک فلیٹ ہے۔ فلیٹ خالی ہونے کی وجہ سے نوجوان خاتون منگل کو وہاں گئی تھیں۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ شام 4 بجے کے بعد سے ان کا فون پر کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ ایک وقت کے بعد گھر والوں کو تشویش ہونے لگی۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
بعد میں پولیس اور فلیٹ کے دیگر مکین وہاں پہنچے۔ کافی دیر تک دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد دروازہ توڑا گیا تو نوجوان خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کے جسم پر کئی مقامات پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں۔
پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ خاتون کا قتل کیا گیا ہے۔ تاہم فلیٹ کا دروازہ بند تھا۔ لیکن فلیٹ کے دروازے پر جس قسم کا لاک لگا ہوا ہے، اسے باہر سے بھی بند کیا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ معلوم کرنا ممکن نہیں ہے کہ دروازہ اندر سے بند کیا گیا تھا یا باہر سے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فلیٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ عمارت میں کون کون آیا تھا۔ اگر یہ قتل ہے تو اس کی وجہ کیا تھی، اس کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفتیشی افسران کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے متوفیہ کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ فلیٹ کے دیگر مکینوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

بارانگر کے فلیٹ میں نوجوان خاتون کی لاش برآمد، جسم پر چوٹ کے نشانات! قتل یا کچھ اور؟...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn