او ٹی پی کے بغیر ہی بینک اکاونٹ ہیک! لاکھوں روپے غائب، درگاپور کا کپڑا تاجر کنگال
سرکاری بینک میں زندگی بھر کی محنت سے جمع کی گئی تمام بچت رکھی ہوئی تھی۔ کپڑے کی ایک چھوٹی سی دکان سے تھوڑا تھوڑا کرکے انہوں نے 5 لاکھ 47 ہزار روپے جمع کیے تھے۔ سوچا تھا کہ پوجا کے بعد اس رقم سے قرض خواہوں کے بقایا جات ادا کرکے سکون کی زندگی گزاریں گے۔ لیکن پوجا ختم ہوتے ہی درگاپور کے مالاکار خاندان پر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ بینک کی پاس بک اپ ڈیٹ کرانے پہنچے تو معلوم ہوا کہ اکاو¿نٹ میں صرف 3,200 روپے باقی ہیں۔ باقی 5 لاکھ 47 ہزار روپے غائب ہو چکے ہیں۔ الزام ہے کہ اکاو¿نٹ ہیک کرکے پوری رقم نکال لی گئی۔ لیکن ایسا کیسے ہوا؟ تاجر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کسی کو بھی کوئی او ٹی پی نہیں دیا۔ خاندان نے پولیس سے رجوع کیا ہے۔
اس واقعے کے بعد کپڑے کی چھوٹی تاجرہ انّاپورنا مالاکار اور ان کے شوہر پریمَل مالاکار شدید پریشانی میں دن گزار رہے ہیں۔ وہ صنعتی شہر درگاپور کے بدھان نگر علاقے کے رہنے والے ہیں۔ ان کی کپڑے کی ایک چھوٹی سی دکان ہے۔ اسی کاروبار سے گھر چلانے کے ساتھ ساتھ وہ طویل عرصے سے تھوڑی تھوڑی رقم بچا رہے تھے۔ اپنی محنت کی کمائی کو محفوظ رکھنے کی امید میں انہوں نے تمام رقم ایک سرکاری بینک کے اکاو¿نٹ میں جمع کر رکھی تھی۔
حال ہی میں بینک کی پاس بک اپ ڈیٹ کرانے کے دوران انّاپورنا مالاکار کو اس بڑی مصیبت کا علم ہوا۔ پاس بک میں درج حساب دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔ اکاو¿نٹ میں لاکھوں روپے ہونے چاہیے تھے، لیکن وہاں صرف 3,200 روپے باقی تھے۔ 5 لاکھ 47 ہزار روپے غائب ہو چکے تھے۔
اتنی بڑی رقم کہاں گئی؟ اس واقعے میں کون ملوث ہے؟ آخر اکاو¿نٹ سے اتنی بھاری رقم کیسے غائب ہو گئی؟ ان سوالات نے خاندان کو پوری طرح پریشان کر دیا ہے۔
انّاپورنا مالاکار کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کسی کو بھی کوئی او ٹی پی نہیں دیا۔ انہوں نے خود کسی چیک کے ذریعے رقم نہیں نکالی اور نہ ہی کسی کو رقم نکالنے کی اجازت دی تھی۔انّاپورنا مالاکار نے بتایا، ”بینک جانے پر مجھے معلوم ہوا کہ میرا اکاو¿نٹ ہیک ہو گیا ہے۔ اس کے بعد سے مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کروں۔ اتنی بڑی رقم چلی جانے سے میں بالکل کنگال ہو گئی ہوں۔ میں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔“سائبر ڈپارٹمنٹ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر سائبر ڈپارٹمنٹ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
او ٹی پی کے بغیر ہی بینک اکاونٹ ہیک! لاکھوں روپے غائب، درگاپور کا کپڑا تاجر کنگال...
Source: Admin