Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سیالدہ ساوتھ میں بھی اب اے سی لوکل ٹرین چلانے کی تجویز! کٹوا سمیت کئی روٹس پر لوکل ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سیالدہ ساوتھ میں بھی اب اے سی لوکل ٹرین چلانے کی تجویز! کٹوا سمیت کئی روٹس پر لوکل ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ
سیالدہ ساوتھ میں بھی اب اے سی لوکل ٹرین چلانے کی تجویز! کٹوا سمیت کئی روٹس پر لوکل ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ — November 11, 2026
سیالدہ ساوتھ میں بھی اب اے سی لوکل ٹرین چلانے کی تجویز! کٹوا سمیت کئی روٹس پر لوکل ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ
نئی لوکل اور اے سی ٹرینیں شروع کرنے، فلائی اوور کی تعمیر، اسٹیشنوں پر نئے پلیٹ فارم بنانے اور متعدد ٹرینوں کے اسٹاپیج دینے کے سلسلے میں مشرقی ریلوے نے ایک اہم میٹنگ کی۔ منگل کو کولکاتا میں ہاوڑہ اور سیالدہ ڈویڑن کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ یہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میں مشرقی ریلوے کی جنرل منیجر گیتیکا پانڈے، ایڈیشنل جنرل منیجر شیلیندر پرتاپ سنگھ اور دونوں ڈویڑنوں کے افسران موجود تھے۔ میٹنگ کی صدارت کے لیے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے کو منتخب کیا گیا۔
میٹنگ میں کٹوا-آزیم گنج روٹ پر نئی ٹرین اور کٹوا-سیالدہ لوکل ٹرین شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سیالدہ ساو¿تھ سیکشن میں اے سی لوکل ٹرین چلانے اور شانتی پور کے راستے سیالدہ-نوادویپ دھام روٹ پر نئی اے سی لوکل ٹرین شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ مالدہ-بہرام پور-سیالدہ روٹ پر بیت الخلا کی سہولت والی میمو ٹرین چلانے کا مطالبہ بھی اٹھایا گیا۔
اس کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ نے نشی پور پل کے راستے مزید ٹرینیں چلانے، گوگھاٹ-تارکیشور روٹ پر ٹرینوں کی تعداد بڑھانے اور کلیانی اسٹیشن پر ہزار دواری ایکسپریس کا اسٹاپیج دینے کا مطالبہ کیا۔ آم گھاٹا اسٹیشن پر نیا پلیٹ فارم بنانے اور مرشدآباد و بیل ڈانگا میں فلائی اوور تعمیر کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ مختلف مقامات پر نئے انڈر پاس اور فلائی اوور بنانے کے مطالبات بھی سامنے آئے۔
میٹنگ میں جنرل منیجر نے بتایا کہ امرت بھارت اسٹیشن منصوبے، کوَچ ٹیکنالوجی کے نفاذ، نئے کوچز شامل کرنے، ریلوے پھاٹک ختم کرنے، فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر اور پلیٹ فارموں کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور سہولت میں اضافہ کرنا ہے۔
اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ کے سامنے مشرقی ریلوے کی اپنی آئی ٹی ٹیم کے ذریعے تیار کردہ ’جن پرتی ندھی پورٹل‘ بھی پیش کیا گیا۔ اراکین پارلیمنٹ نے اس پہل کی تعریف کی۔
میٹنگ کے اختتام پر مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر شیو رام ماجھی نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تجاویز کا جائزہ لے کر مسافروں کی سہولت سے متعلق امور کو ترجیح دی جائے گی۔ ریلوے بورڈ اور متعلقہ اراکین پارلیمنٹ سے بات چیت کے بعد جلد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

سیالدہ ساوتھ میں بھی اب اے سی لوکل ٹرین چلانے کی تجویز! کٹوا سمیت کئی روٹس پر لوکل ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn