Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

علی پور دوار کے دور دراز سرحدی دیہات میں پولیس کی آسان رسائی کے لیے 5 نئی چوکیوں کا افتتاح

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

علی پور دوار کے دور دراز سرحدی دیہات میں پولیس کی آسان رسائی کے لیے 5 نئی چوکیوں کا افتتاح
علی پور دوار کے دور دراز سرحدی دیہات میں پولیس کی آسان رسائی کے لیے 5 نئی چوکیوں کا افتتاح — November 11, 2026
علی پور دوار کے دور دراز سرحدی دیہات میں پولیس کی آسان رسائی کے لیے 5 نئی چوکیوں کا افتتاح
علی پور دوار ضلع میں منگل کے روز پانچ نئی پولیس چوکیوں کا افتتاح کیا گیا۔ ان کا مقصد بین الاقوامی اور بین ریاستی سرحدوں پر سکیورٹی مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پولیس خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
اس اقدام سے سرحدی علاقوں کے دور دراز دیہات میں رہنے والے لوگوں کو کافی راحت ملنے کی امید ہے، کیونکہ انہیں اپنی شکایات درج کرانے یا پولیس سے مدد حاصل کرنے کے لیے اکثر طویل فاصلہ طے کرکے متعلقہ تھانوں تک جانا پڑتا ہے۔شمالی بنگال کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سوکیش جین نے ان پولیس چوکیوں کا افتتاح کیا۔ ان میں سے چار چوکیاں بھارت-بھوٹان سرحد کے قریب قائم کی گئی ہیں، جبکہ پانچویں چوکی آسام اور بنگال کی سرحد پر واقع سانکوش میں کھولی گئی ہے۔
نئی پولیس چوکیاں بیرپاڑا تھانے کے قریب لنکاپاڑا، کالچینی کے پاشاکھا اور چواپاڑا، جبکہ کمارگرام کے ہاتھی پوٹا اور سانکوش میں قائم کی گئی ہیں۔سوکیش جین نے کہا کہ ان نئی چوکیوں سے پولیس نظام کو مضبوط بنانے اور حساس سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ”بھوٹان سرحد کے ساتھ ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی حفاظت اور سلامتی بہتر بنانے کے لیے نئی پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ فاصلے کی وجہ سے لوگوں کو اکثر تھانوں تک پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے۔ اب وہ اپنی شکایات درج کرانے اور مدد حاصل کرنے کے لیے قریبی پولیس چوکی سے رجوع کر سکتے ہیں۔“
آئی جی پی نے کہا کہ اس علاقے میں منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف کارروائی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔جین نے مزید کہا، ”ہماری اولین ترجیح اس علاقے کو منشیات سے پاک بنانا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے اور تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔“افتتاحی تقریبات میں جنگلات کے وزیر منوج کمار اوراو¿ں، علی پور دوار کے رکن پارلیمنٹ منوج ٹگّا، وزیر مملکت برائے داخلہ اور پہاڑی امور وشال لاما اور علی پور دوار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار شا بھی موجود تھے۔ہاتھی پوٹا پولیس چوکی کے افتتاح کے بعد سوکیش جین نے وزراءاور دیگر افسران کے ہمراہ رائڈک کے گالف کورس میدان کا دورہ کیا۔
18 نومبر کو وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری قبائلی مجاہد آزادی برسا منڈا کی یوم پیدائش کے موقع پر اسی میدان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔ایک ذرائع نے بتایا، ”آئی جی پی نے تقریب کے مقام کا معائنہ کیا اور آئندہ پروگرام کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔“

علی پور دوار کے دور دراز سرحدی دیہات میں پولیس کی آسان رسائی کے لیے 5 نئی چوکیوں کا افتتاح...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn