سکم میں اونچائی پر سانس لینے میں دشواری کے بعد ایس ایس بی نے کولکاتا کے بیمار سیاح کو بچایا
مغربی سکم میں اونچائی پر ٹریکنگ کے دوران سانس لینے میں دشواری اور ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد کولکاتا کے ایک بیمار سیاح کو پیر کے روز سشستر سیما بل (SSB) کی 72ویں بٹالین کے اہلکاروں نے بحفاظت بچا لیا۔ایس ایس بی ذرائع نے سیاح کی شناخت کولکاتا کے رہنے والے 42 سالہ جے دیپ مترا کے طور پر کی ہے۔ بھارت-نیپال سرحد کے قریب یامبونگ بارڈر آو¿ٹ پوسٹ (BOP) پر تعینات ایس ایس بی کی یوکسوم یونٹ کے اہلکاروں نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی، جس میں ابتدائی طبی امداد کے ساتھ آکسیجن بھی شامل تھی۔
ایس ایس بی کے مطابق، 10 سیاحوں، تین پورٹروں اور ایک گائیڈ پر مشتمل گروپ یامبونگ کے راستے نیا پٹال سے لامپوکھری کی جانب ٹریکنگ کر رہا تھا۔ اسی دوران یامبونگ کے قریب جے دیپ مترا نے سانس لینے میں دشواری اور ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کی۔ایس ایس بی کے ایک افسر نے بتایا، ”یامبونگ بارڈر آو¿ٹ پوسٹ پر تعینات ہمارے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد اور آکسیجن فراہم کی۔ فی الحال سیاح کی حالت مستحکم ہے اور انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔“
ایک ذرائع کے مطابق، نیا پٹال اور یامبونگ مغربی سکم میں یامبونگ-سنگالیلا ٹریکنگ روٹ پر واقع ہیں۔ نیا پٹال کا علاقہ اور یامبونگ وادی ٹریکنگ کے شوقین افراد میں کافی مقبول ہیں۔
یہ ٹریکنگ روٹ مغربی سکم کے خوبصورت علاقوں سے گزرتا ہے، جو گنگٹوک سے تقریباً 120 کلومیٹر دور ہیں۔ اس راستے کے کچھ مقامات 12 ہزار فٹ سے زیادہ کی بلندی پر واقع ہیں۔
ایس ایس بی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ بارڈر آو¿ٹ پوسٹ کے انچارج نے سیاح کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں فون پر ڈپٹی کمانڈنٹ (آپریشنز) میگھناتھ راو¿ت کو اطلاع دی۔
سینئر افسران سے اجازت ملنے کے بعد جے دیپ مترا کی طبی حالت اور آس پاس رہائش کی سہولت نہ ہونے کے پیش نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں رات بھر بارڈر آو¿ٹ پوسٹ میں قیام کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ گورکھالینڈ ٹیریٹوریل ایڈمنسٹریشن نے حال ہی میں سیاحوں اور ٹریکنگ کرنے والوں کے لیے دارجلنگ میں واقع سندکفو جانے سے پہلے طبی معائنہ لازمی قرار دیا ہے۔ سندکفو بنگال کا سب سے بلند مقام ہے، جہاں اونچائی پر ہونے والی بیماری (Altitude Sickness) کے باعث کئی سیاحوں کی موت ہو چکی ہے۔
سکم میں اونچائی پر سانس لینے میں دشواری کے بعد ایس ایس بی نے کولکاتا کے بیمار سیاح کو بچایا...
Source: Admin