Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کیخلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کیخلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری
فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کیخلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری — November 04, 2026
ایک عدالت نے فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے، وہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر برہمن برادری کے خلاف اپنے متنازع تبصرے سے متعلق ایک کیس میں عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہے تھے۔

یہ حکم دیگر ہندی فلموں کے علاوہ تنقیدی طور پر سراہے جانے والی فلموں ’گینگس آف واسے پور‘ اور ’بلیک فرائیڈے‘ کے 54 سالہ فلم ساز کے خلاف اخبار کے ذریعے بھیجے گئے سمن کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا۔

عدالت نے مئی میں انتہاپسند تنظیموں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے قانونی مشیر و وکیل کی درخواست پر کشیپ کے خلاف دفعات 192 (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 352 (امن کی خلاف ورزی کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین کرنا) اور 352 (2) (جھوٹی افواہیں پھیلانا) کے تحت کیس درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالتی کارروائی کے حصے کے طور پر عدالت نے کشیپ کو سمن جاری کیا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ قابلِ ضمانت وارنٹ کے تحت ملزم عدالت کی مقرر کردہ رقم یا مچلکے پر ضمانت حاصل کر کے رہائی پا سکتا ہے۔

درخواست گزار نے کشیپ کے 16 اپریل 2025 کے اس تبصرے پر قانونی کارروائی کی مانگ کی تھی، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک قابلِ اعتراض پیغام پوسٹ کیا تھا جس سے پوری برہمن برادری کی دل آزاری ہوئی تھی۔

ایک عدالت نے فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے، وہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر برہمن برادری کے خلاف اپنے متنازع تبصرے سے متعلق ایک کیس میں عدالت میں پیش...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn