Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کیننگ میں بی جے پی کے بوتھ صدر کی بیوی اور بیٹی پر تشدد! رات کے وقت گھر پر حملہ

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کیننگ میں بی جے پی کے بوتھ صدر کی بیوی اور بیٹی پر تشدد! رات کے وقت گھر پر حملہ
کیننگ میں بی جے پی کے بوتھ صدر کی بیوی اور بیٹی پر تشدد! رات کے وقت گھر پر حملہ — November 04, 2026
کیننگ میں بی جے پی کے بوتھ صدر کی بیوی اور بیٹی پر تشدد! رات کے وقت گھر پر حملہ
جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ میں بی جے پی کے بوتھ صدر کی بیوی اور بیٹی کو مارنے پیٹنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

یہ واقعہ جیون تلہ تھانے کے علاقے کے دہرانی گاو¿ں میں پیش آیا۔ الزام ہے کہ مذکورہ گاو¿ں کے بوتھ نمبر 112 کے بی جے پی صدر عطار الرحمن سردار کے گھر پر رات کے وقت چند افراد نے حملہ کیا۔ عطار کی اہلیہ کا دعویٰ ہے کہ ملزمان ان کے گھر کے سامنے جمع ہوئے تھے۔ جب انہوں نے پوچھا کہ سب لوگ وہاں کیوں جمع ہیں اور ان کی شناخت جاننے کی کوشش کی تو ملزمان نے جان بوجھ کر ان سے بحث شروع کردی۔ اس کے بعد ان کے ساتھ اور ان کی بیٹی کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔

ماں اور بیٹی کی چیخ و پکار سن کر پڑوسی سردار کے گھر پہنچے۔ وہاں انہوں نے دیکھا کہ دونوں زخمی ہیں۔ پڑوسیوں نے انہیں وہاں سے نکال کر کیننگ سب ڈویڑنل اسپتال پہنچایا، جہاں دونوں کا علاج جاری ہے۔

متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ 4 مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی علاقے میں سیاسی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ اس وقت سے ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کچھ افراد انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

بی جے پی کے بوتھ صدر کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کے دور میں اپوزیشن کی سیاست کرنے کی وجہ سے ان کے خاندان پر کئی مرتبہ حملے کیے گئے۔ اب ان کی پارٹی اقتدار میں ہے، اس کے باوجود گھر کی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے کے سلسلے میں جیون تلہ تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے پہلے ہی دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ حملے کی وجہ کیا تھی اور آیا اس واقعے کے پیچھے کوئی سیاسی تعلق ہے یا نہیں۔

کیننگ میں بی جے پی کے بوتھ صدر کی بیوی اور بیٹی پر تشدد! رات کے وقت گھر پر حملہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn